12

ایشیا کپ فائنل، 41 سال بعد پاک بھارت ٹیمیں آج میدان میں اتریں گی

ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگاجبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔

پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔

ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج فائنل کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔

دبئی میں کھیلے جانے والے متوقع سنسنی خیز مقابلے کو براہ راست دکھانے کے لیے پورٹ گراؤنڈ، آرٹس کونسل اف پاکستان کراچی کے علاوہ سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں شائقین کرکٹ کوبڑی اسکرینز پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں