59

فراری بیچ کر کتوں کے لیے پناہ گاہ بنانے والا جاپانی شہری

جاپان میں ایک شہری نے کتوں کے لیے پناہ گاہ کھولنے کے لیے اپنی کمپنی بند کر دی اور پُرتعیش گاڑی فروخت کر دی۔

54 سالہ ہیروتاکا سائٹو نے ایک پناہ گاہ وینس فری (جہاں کتوں کو پٹہ نہیں ڈالا جاتا) کی تعمیر کی غرض سے زمین خریدنے کے لیے اپنی گاڑی بیچی۔ اس پناہ گاہ میں اس وقت 40 کتے اور آٹھ بلیاں موجود ہیں۔

ہیروتاکا پُر امید ہیں کہ وہ مزید فنڈز اکٹھے کر کے 2028 تک ان کتوں کی تعداد 300 تک لے جائیں گے۔

برسوں قبل جب ہیروتاکا کو مالی مسائل کا سامنا تھا، تو انہوں نے اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی۔ تب ان کے بڑے کتے نے ان کا دروازہ روکا اور انہیں باہر نکلنے سے روکا۔ انہیں اس بات کا احساس ہوا کہ کتا سمجھ گیا ہے اور انہیں ایسا کرنے سے روک رہا ہے۔

کتے کے اس عمل نے ان کا خیال بدل دیا اور انہوں نے دوسروں کے لیے زندگی جینے کا انتخاب کیا۔

انہوں نے جاپان میں جارح مزاج کتوں کو ریسکیو کرنا شروع کیا۔ اس کام کے دوران انہیں متعدد بار کتوں نے کاٹا، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔

facebooktwitter

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں