نیویارک(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے، اور ہم مزید بہتری کے لیے پ±رعزم ہیں۔
وزیراعظم کے مطابق آئندہ ہفتوں اور مہینوں میں دو طرفہ تعلقات میں مزید گرمجوشی دیکھنے کو ملے گی۔
انہوں نے بتایا کہ مسلم ممالک کے رہنماو¿ں کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں غزہ میں سیزفائر سے متعلق اہم تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلقات میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ برادرانہ تعلقات کو تجارت، جوائنٹ وینچر اور دیگر شعبوں میں وسعت دی جائے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے باہمی تعلقات بہتر بنانے میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ایک مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس جلد ہو گا۔اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کریں گے، جہاں اعلامیے پر عملدرآمد کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
