لاہور:پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے ان کی حکومت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ بھی کام کریں تاکہ لوگوں کو سہولیات ملیں، کہتے ہیں ہمارا وزیراعلیٰ کیمرے کے سامنے نہیں آتا اور چپ کرکے کام کرتا ہے لیکن جب کام ہوتا ہے تو سرچڑھ کر بولتا ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سروے مہم کا آغاز کرتے ہوئے صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے رضاکاروں سےحلف لیا جو سیلاب متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے وال ےاللہ کے بہترین دوست ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں رضاکاروں کی امدادی سرگرمیاں لائق تحسین ہیں، مشکل کی گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت بڑی عبادت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سیلاب متاثرین کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں نقصانات کاازالہ کریں گے، عوام کی خدمت ہی اصل سیاست ہے۔